فلیگ شپ ریفرنس نیب کے تفتیشی افسر اپنا بیان قلمبند کروا رہے ہیں۔

پاکستان
62
0
sample-ad
احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے، نیب کے تفتیشی افسراپنا بیان قلمبند کروا رہے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک کررہے ہیں۔
تفتتیشی افسر کامران احمد کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے جبکہ نوازشریف کی جانب سے معاون وکیل نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آج بیگم کلثوم نوازکے لیے دعا، قرآن خوانی ہے، نوازشریف نہیں آسکتے۔
احتساب عدالت میں گزشتہ روز سماعت کے دوران کامران احمد کا کہنا تھا کہ کمپنیز ہاؤس لندن میں حسن نواز کی کمپنیوں کے ریکارڈ کے لیے درخواست دی۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی فراہمی کے لیے ادا کی گئی فیس ضمنی ریفرنس کا حصہ ہے۔ کمپنیز ہاؤس میں حسن نواز کی 10 کمپنیوں کے ریکارڈ کے لیے درخواست دی۔
کامران احمد نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی کمپنیوں کی ملکیتی جائیداد کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حسن نواز کی 18 کمپنیوں کے نام پر 17 فلیٹس اوردیگرپراپرٹیز ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 17 نومبر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔
 
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.