آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ دوسرے کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان

کھیل
36
0
sample-ad

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کہاہے کہ آسٹریلیا کیخلا ف د وسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز کا کہناتھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بہت قریب آ گئے تھے لیکن افسوس ہے کہ جیت نہیں سکے ، ایک وکٹ اور مل جاتی تو جیت سکتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ بحثیت کپتان میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر انتہائی پر اعتماد ہوں دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کر کے کامیابی کی کوشش کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ امام الحق کی جگہ ٹیم میں فخر زمان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ شاداب خان بھی فٹ ہیں اور وہ بارہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، کل صبح پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں جو ہونا تھا وہ ہو گیاہے ، میں اور کوچ دونوں ہی ایک پیج پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور پہلے ٹیسٹ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، بیٹنگ پر بھر پور توجہ دے رہاہوں کارکردگی دکھاﺅں گا ۔
فخر زمان کی شمولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہناتھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں بھی تیز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہونا چاہیے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.