نیب کی خواجہ سعد اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست

پاکستان
18
0
sample-ad

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

نیب خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی پہلے ہی درخواست کر چکا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب نیب نے دونوں بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کر رکھا ہے۔

سعد اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، وزراء کے متضاد بیانات

نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کو دو بار طلب کر چکا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔

نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو 16 اکتوبر کو تیسری بار طلب کیا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.