قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ سے کم بولنگ کروانے کی وجہ بتادی

کھیل
27
0
sample-ad

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ سے کم بولنگ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہدبئی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو بطور اوپنر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ،ْاس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ آف اسپنر سے جان بوجھ کر کم بولنگ کروائی گئی۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ذہن میں یہ بات تھی کہ حفیظ بولنگ ایکشن میں درستگی کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے، ان پر بلاوجہ دباؤ ڈالنے سے گریز کیا۔
یاد رہے دبئی ٹیسٹ محمد حفیظ نے پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں چھ اوورز کے دوران ایک وکٹ حاصل کی تھی۔دوسری جانب سرفراز احمد نے اس تاثر کی بھی نفی کی کہ ان کی بولنگ میں غلط حکمت عملی کے سبب دوسری اننگز میں آسڑیلیا کی ٹیم آؤٹ نہ ہو سکی۔

انہوںنے کہاکہ درست کہ ہے بلال آصف دوسری اننگز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے لیکن یہی بلال تھے جنھوں نے پہلی اننگز میں آسڑیلیا کے 6 کھلاڑی آوٹ کیے تھے۔

وکٹ کیپر نے کہاکہ عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے دوسری اننگز میں خوب بیٹنگ کی، یاسر شاہ سے کوئی شکایت نہیں، وہ ایک سال بعد ٹیسٹ کھیل رہے تھے لہذا ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پانچویں دن لیگ اسپنر کی چار وکٹیں ہی ہمیں ٹیسٹ میچ میں جیت کی پوزیشن میں لے آئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہم نے وہاب کو میر حمزہ پر اس لئے ترجیع دی تھی کہ وہاب تجربے کار تھے اور وہ ریورس سوئنگ کراسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.