پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان 5 روزہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

کھیل
9
0
sample-ad

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 141 اورٹریویا ہیڈ 72 رنز بنا کر نمایا ں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنا کر میچ ڈرا کر لیا ،آسٹریلیا کی جانب سے فنچ 49 رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ،پاکستان کو دوسری کامیابی مارش کی صورت میں ملی جو محمد عباس کی گیند پر کیپر سرفراز کو کیچ تھمابیٹھے ،تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جو بغیر کوئی رن بنائے عباس کا ہی شکار بنے ،ٹریوا ہیڈ کو 72 کے سکور پر حفیظ نے ایل بی ڈبلیوکر کے پویلین کی راہ دکھائی،پاکستان کوپانچویں کامیابی لیوبسچینج کی صورت میں ملی جو 13 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کا شکار بن گئے، پاکستان کو چھٹی اہم کامیابی عثمان خواجہ کی صورت میں ملی جنہوں نے 141 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا سکور دیا انہیں یاسرشاہ نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ،آسٹریلیا کے ساتویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی مچل سٹارک ایک ایک رن بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے ،پیٹر سڈل بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے ،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4 ،محمد عباس نے 3 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل نے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق 23 اور حارث سہیل صفر رنز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 65 رنز جوڑے اور ٹیم کا سکور 110 تک پہنچا دیا مگر اس موقع پر امام الحق 48 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے جبکہ حارث سہیل بھی 39 رنز بناسکے۔کھانے کے وقت تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، وقفے کے بعد اسد شفیق 181 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔
بابراعظم 28 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور اس طرح قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کےلئے 462 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جون ہولاند نے 3، نیتھن لیون اور لیبس چگنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز شروع کی تاہم دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 45 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.