سگی ماں نے پیسوں کی خاطر اپنی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کر دیا

پنجاب
37
0
sample-ad

فیصل آباد : سگی ماں نے پیسوں کی خاطر اپنی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کر دیا، فیصل آباد میں ماں کی ممتا پیسوں کی خاطر مر گئی، اپنی ہی بیٹی کو جنسی درندوں کو سونپ دیا، معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔
سگی ماں نے پیسوں کی خاطر اپنی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صرف پیسوں کی خاطر اپنی بیٹی کو جنسی درندوں کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ خاتون نے چند ہزار روپے لے کر اپنی 14 سالہ بیٹی کو 4 جنسی درندوں کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ بعد ازاں چاروں جنسی درندوں نے 14 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تاہم پولیس نے شکایت موصول ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپا مارا اور چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ 14 سالہ لڑکی تشویش ناک حالت میں پائی گئی۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیسٹ سے 14 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس کی جانب سے اپنی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کرنے والی خاتون کیخلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

sample-ad

Article Tags

Facebook Comments

POST A COMMENT.