جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، ایان علی کا نام سامنے آگیا

پاکستان
20
0
sample-ad

اسلام آباد : جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، ایان علی کا نام سامنے آگیا، ایف آئی اے کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹس سے جعلی اکاؤنٹس کا لنک مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ معروف ماڈل جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پائی گئی ہے۔ اب تک جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہونے والی پیش رفت میں یہ ماڈل اس تمام معاملے کی مرکزی کردار معلوم ہو رہی ہے۔ایف آئی اے کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹس سے جعلی اکاؤنٹس کا لنک مل گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایان علی کے اکاؤنٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے پیسوں کی ٹرانزیکشنز ہوتی رہی ہیں۔ ایف آئی اے نے حاصل ہونے والے تازہ ترین شواہد کے بعد ایان علی کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ایان علی کی گرفتاری بھی عمل میں لانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہوئی ہے۔

اس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کے دیگر رشتے داروں کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسی دوران اب ماڈل ایان علی کا اس تمام معاملے سے لنک منظر عام پر آگیا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.