بیرون ملک مزدوری کرنیوالے پاکستانیوں کیلیے نائیکوپ کی شرط ختم کرنے پر غور

پاکستان
17
0
sample-ad

اسلام آباد : بیرون ملک مزدوری کرنیوالے پاکستانیوں کیلیے نائیکوپ کی شرط ختم کرنے پر غور، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلیے وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلیے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔
کمیٹی بیرون ملک پاکستانیوں کوترسیلات زربھجوانے کا طریقہ کار وضع کرے گی۔ کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کودرپیش مسائل کے حل کیلیے تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی اسٹیٹ بینک اور نادرا اورایف آئی اے سے مل کرطریقہ کار وضع کرے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہیومین ریسورسزڈیولپمنٹ کے ذیلی اداروں کےبورڈ آف گورنرزمیں میرٹ تعیناتیاں کی جائیں۔

وزارت سمندرپارپاکستانیزکےذیلی اداروں کےبورڈ آف گورنرزمیں بھی میرٹ پرتعیناتیاں کی جائیں۔ دوسری جانب بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی منتقلی کااصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ بیرون ملک مزدوری کرنیوالے پاکستانیوں کیلیے نائیکوپ کی شرط ختم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں اور لیبر کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ خلیجی ممالک میں روزگار کے مواقع سے بھرپوراستفادہ کیلیے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ مزدوروں کےتحفظ کیلیےحفاظتی معیارپرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

sample-ad

Article Tags

Facebook Comments

POST A COMMENT.