غصہ پر قابو پانے کے لئے روحانی تسبیح ضرور فائدہ ہوگا۔

دلچسپ
54
0
sample-ad

جناب میں پہلے ایسا نہیں تھا لیکن تین سال سے میرے مزاج میں گرمی بہت آنے لگی ہے ۔بلڈ پریشر کا مریض نہیں ہوں ۔سمجھ نہیں آتی میں اتنا جلدی غصہ میں کیوں آجاتا ہوں ۔گھر والے الگ پریشان ہیں اور دفتر والے الگ سے ۔گھر والے تو برداشت کرلیتے ہیں لیکن دفتر میں کولیگز میرا یہ مزاج برداشت نہیں کرپاتے جس سے مسائل جنم لیتے ہیں۔میرے اندر کسی کے بارے کوئی منفی بات نہیں ہوتی لیکن جب کوئی غلط کام ہوتا دیکھتا ہوں تو دماغ یکایک گھوم جاتا ہے ۔گاڑی چلاتے ہوئے کوئی ہارن دیکر راستہ مانگے تو میں گاڑی سڑک میں روک کراس سے لڑنے بھی لگ پڑتا ہوں ۔بیوی سبزی لانے کا کہے تو دماغ یکایک سلگ اٹھتا ہے ۔شاید اب آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے ۔کوئی وظیفہ یا کوئی تسبیح بتادیں ،پڑھتا رہوں تاکہ اس عادت سے جان چھوٹ نکلے ۔میری عمر 46سال ہے ۔(منیب حامد ،کراچی )

جواب  ۔موجودہ حالات کے زیر اثر لوگوں میں ڈپریشن اور ٹینشن بہت بڑھ گئی ہے جس سے دماغی حسیات میں حساسیت واقع ہونے سے رویہ بدل جاتا ہے ۔کچھ روحانی مسائل بھی ہوسکتے ہیں جیسا کہ جب کوئی حسد کرنے لگے جائے تو نظر لگ جاتی ہے۔اس سے بھی رویہ تبدیل ہوجاتا ہے ۔آپ نے اگر اپنے ڈاکٹر سے مل کر میڈیکل چیک اپ بھی کروانا چاہئے ،بلڈ پریشر کے علاو ہ شوگر کے آثار بھی پیدا ہونے لگیں تو مزاج میں تبدیلی واقع ہونے لگتی ہے۔بہرحال بے جا غصہ کی وجوہات نفسیاتی بھی ہوتی ہیں اور جسمانی اورروحانی بھی ۔آپ روزانہ وضو میں رہنا شروع کردیں اور یہ تسبیح پڑھنا معمول بنا لیں ۔’’ یارقیب یا لطیف ‘‘ تین سو تیرہ بار اوّل آخر درود پاک تین تین بار پڑھا کریں ۔تسبیح پڑھنے کے بعد پانی پر دم کرکے پی لیا کریں ۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں systemtoday14@yahoo.com )

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.