کئی لڑکیاں میرے پاس جنسی ہراسانی کی شکایت لے کر آئیں ۔ “معروف اینکر رابعہ انعم ” نے ٹویٹر پر ایسا انکشاف کر دیا۔

شوبز
28
0
sample-ad

بالی ووڈ میں ” می ٹو “ ایک مرتبہ پھر سے زور پکڑ چکی ہے ، سب سے پہلے اچانک تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگا ئے اور اس کے بعد پے در پے دوسری اداکارائیں بھی میدان میں آئیں تاہم اب پاکستان کی معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے ٹویٹر پر ایسا انکشاف کر دیا کہ ہنگامہ بر پا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رابعہ انعم کا کہناتھا کہ ”ایک کامیڈین اور سوشل میڈیا کی شخصیت کے خلاف کئی نوجوان لڑکیاں جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کر رہی ہیں اور بول اٹھی ہیں ،اس نے نہ صرف کوئی لڑکیوں سے جھوٹ بولا بلکہ وہ انہیں خاموش رہنے کیلئے دباﺅ بھی ڈال رہاہے ، اور ان میں سے کچھ لڑکیوں نے مجھ سے مدد کیلئے رابطہ بھی کیا ہے ، تو اب کیا کرنا چاہیے ۔“

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.