پاکستان کا سفر مکمل،ورلڈ کپ ٹرافی کو بنگلادیش روانہ کردیاگیا

کھیل
10
0
sample-ad
پاکستان میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ کی شاندار ٹرافی کو بنگلادیش روانہ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی شاندار ٹرافی کی پاکستان آمد کے موقع پرسب سے پہلے ٹرافی کو لاہورکی سیر کرائی گئی جس کے بعدورلڈ کپ ٹرافی دامن کوہ کی سیر کے بعد آخری مرحلے میں شہر قائد پہنچی جہاں ورلڈ کپ کرکٹ کی ٹرافی کو چار مقامات پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ نیشنل سٹیڈیم میں شائقین نے کرکٹ ٹرافی کا دیدارکیا ۔کراچی میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد ٹرافی کو بنگلادیش روانہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز 27 اگست کو دبئی سے کیا تھا۔ ورلڈ کپ ٹرافی 9 ماہ میں 5 براعظموں، 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ عالمی کپ کی ٹرافی 16 فروری کو لندن پہنچے گی۔ لندن آمد کے بعد ٹرافی انگلینڈ اور ویلز کا 100 روزہ دورہ کرے گی اور14 جولائی 2019 کو لارڈز گراﺅنڈ میں فاتح ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔ میگا ایونٹ ورلڈ کپ کرکٹ 30 مئی سے14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوگا۔
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.