قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز 11 اکتوبر سے ہوگا

کھیل
15
0
sample-ad

قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز 11 اکتوبر سے ہوگا، ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین ملک بھر کے مختلف گرائونڈز میں 8 میچ شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق لاہور ریجن وائٹس اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں ایل سی سی اے گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد اور فاٹا ریجن کے مابین میچ ڈائمنڈ گرائونڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔
نیشنل بنک اور کے آر ایل کی ٹیمیں کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لیمٹڈ اور حبیب بنک کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ لاہور ریجن بلیوز اور راولپنڈی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔ پی ٹی وی اور زرعی ترقیاتی بنک کے درمیان میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ کراچی ریجن وائٹس اور ملتان ریجن کی ٹیمیں ملتان سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور واپڈا کے درمیان میچ مرغزار گرائونڈ پر شروع ہوگا

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.