واٹس ایپ پر لنک کھولنے کی جھنجھٹ ختم

ٹیکنالوجی
24
0
sample-ad
دنیا بھر میں واٹس ایپ کے تقریباً ایک ارب 15 کروڑ سے زائد صارفین ہیں جو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو مختلف ویڈیوز کے لنکس ارسال کرتے ہیں، ان لنکس میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر سمیت دیگر ویب سائٹ کی ویڈیوز ہوتی ہیں۔
مسئلہ مگر یہ تھا کہ واٹس ایپ صارفین کو یہ ویڈیوز دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کر کے متعلقہ ویب سائٹ پر جانا پڑتا تھا، مثال کے طور پر اگر آپ کے کسی دوست نے یوٹیوب ویڈیو کا لنک بھیجا ہے تو آپ لنک پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ چیٹ سے نکل کر یوٹیوب کی ایپلی کیشن یا ویب سائٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔
اب واٹس ایپ نے صارفین کی یہ مشکل بھی حل کردی ہے، واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت آپ فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام ویڈیوز کے لنک کلک کئے بغیر واٹس ایپ پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ کو کسی دوست نے فیس بک ویڈیو کا لنک واٹس ایپ پر ارسال کیا ہے تو آپ کو لنک کلک کرکے فیس بک کی ایپ یا ویب سائٹ پر جانے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی بلکہ جیسے ہی آپ کو لنک موصول ہوگا، اس کے ساتھ ہی نیچے ویڈیو بھی ’پریویو‘ ہوگی اور درمیان میں ’پلے‘ کا بٹن ہوگا، اب آپ واٹس ایپ چیٹ کے اندر رہتے ہوئے وہی ویڈیو
دیکھ اور سن سکیں گے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ آپ ویڈیو پلے کرکے اس چیٹ کو اوپر نیچے اسکرول بھی کرسکتے ہیں، اس دوران آپ کو ویڈیو نظر تو نہیں آئے گی لیکن سنائی ضرور دے گی۔ اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے آپ واٹس ایپ پر وائس نوٹ سنتے ہوئے اوپر نیچے اسکرول کرتے ہیں۔
لیکن یہ بات ذہن میں رہے کہ جیسے ہی آپ اس لنک والے چیٹ باکس سے نکل کر کسی اور دوست کا چیٹ کھولیں گے یا واٹس ایپ سے باہر جائیں گے تو ویڈیو خود بخود رک جائے گی۔
واٹس ایپ کا نیا فیچر اس وقت اینڈرائڈ بیٹا ورژن 2.18.234 پر ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور عنقریب عام صارفین کیلئے پیش کردیا جائے گا
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.