پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، وزیر اعظم عمران خان۔

پاکستان
14
0
sample-ad
وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کردیا اور کہا یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بنا سکتی سب کو کردار ادا کرنا ہے، پاکستان تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے خوبصورتی پرتوجہ نہ دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم صاف اورسرسبزپاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کردیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں جو گندگی کے مسائل ہیں، اسے ہم حل کریں گے، حکومت میں آتے ہی کہا تھا مدینہ ریاست کے اصولوں پر چلیں گے، مدینہ ریاست انصاف،قانون کی بالادستی پرقائم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہے جوآج ہم کر رہے ہیں، اس کا مستقبل میں کیا اثر ہوگا، یورپی دنیا میں جائیں وہاں گندگی نظر ہی نہیں آتی، بھارت نے گندگی کے مسائل پر گزشتہ4سال میں قابو پایا، بھارت کے بھی ہمارے جیسے حالات لیکن اب آگے نکل گیا۔
عمران خان نے کہا ذہن میں بٹھاچکےہیں کہ باہر کے ممالک میں صفائی اوریہاں گندگی ہے، اسلام آباد کی کچی آبادی میں گندگی دیکھیں، کورنگ نالہ سے راول ڈیم میں جانے والاپانی سیوریج بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےفیصلہ کیاصاف اورسبز پاکستان مہم میں سب کوشامل کرناہے، یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کوکرداراداکرناہے، ہم میں بچے،بوڑھےسب کوشامل ہوناہے، سب کچھ تبدیل کرسکتے ہیں، گندگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا دریاؤں کی صفائی، شفاف ہوا ہم بھی حاصل کرسکتے ہیں، ہم سب مل کر ملک بھر میں پانی کے مسائل کوحل کرسکتے ہیں، مہم کے ذریعے کچرے سے بجلی بھی بنا سکتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ صاف اورسرسبز پاکستان مہم کے 4پہلو ہیں، سب سے پہلے ہم نے مائنڈ سیٹ کرنا ہے، کچھ لوگ پوچھتے ہیں، نیا پاکستان کہاں ہے، ہمیں سب سے پہلے لوگوں کو شعور دینا ہے۔
انھوں نے کہا ہم نے اسکول سے بچوں کو تیار کرنا ہے، ان کا مائنڈ سیٹ کرنا ہے، سلیبس میں ڈالیں گےملک کوصاف رکھنا کتنا ضروری ہے، کلاس ون سے کلاس5 تک اسکول سلیبس میں شامل کریں گے، اسلام آباد میں سلیبس شروع کردیا ہے، ملک بھرمیں شروع کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا ڈمپنگ سائٹس سے متعلق بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا، کچرے سے بجلی بناکر لوڈشیڈنگ کامسئلہ بھی حل کریں گے، صفائی سے متعلق تحصیل سطح پر مقابلے کرائیں گے، 2،3مہینے بعد صفائی سے متعلق جیتنے والی تحصیل کو انعام دیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں مہم کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں، ہفتے کے روز موومنٹ کا آغاز کریں گے، پورا ملک شرکت کرے گا، لوگ جیسے ہی صفائی دیکھیں اس مہم میں شرکت بڑھے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ صفائی مہم میں فری لانس کام کرنےوالوں سےریکارڈ لیا جائے گا، صفائی میں پیچھے رہ جانے والی تحصیل میں افسران سے پوچھا جائے گا، علما کرام سے درخواست ہے جمعہ کی نماز میں باقاعدہ اعلانات کریں، علما کرام بھی عوام کو صفائی سےمتعلق فوائد سے آگاہ کریں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹوائلٹس کےمسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے، پٹرول پمپس میں ٹوائلٹس کی صفائی کی ہدایات کی گئی ہیں، ٹوائلٹس پروٹس ایپ نمبردیں گے تاکہ تصویر بھیج کر فائن کیا جائے۔
صفائی کیلئے اقدامات مانیٹرکرنے کیلئے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے
وزیراعظم نے کہا صفائی کیلئے اقدامات مانیٹرکرنے کیلئے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے، گاؤں سے شہروں تک صاف اورسرسبزپاکستان مہم شروع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماراٹارگٹ ہے5سال میں ملک بھر میں10ارب درخت لگائیں، شہروں میں درختوں لگانے سے آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے خوبصورتی پرتوجہ نہ دی، ہم ن ےدریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے، مانیٹرنگ کا سسٹم بنائیں گے، یہ مہم ہمارے مستقبل کیلئے اس میں سب نےشرکت کرنی ہے، آبادی کے تناظرمیں بھی ہمارے ملک میں صفائی ضروری ہے۔
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.