واسا نے پانی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستانپنجاب
17
0
sample-ad

گھریلوں صارفین کیلئےبلوں میں20 فیصد سے زائد کا اضافہ، پانی کی بچت کیلئے12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کریں گے،کارسروس اسٹیشنوں کےکنکشنز کاٹ دیے،پی ایچ اے نہری یا بارشوں کا پانی استعمال کرے۔ایم ڈی واسا زاہد عمر۔
واسا نے پینے کے پانی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، گھریلوں صارفین کیلئے پانی کے بلوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا، ایم ڈی واسا زاہد عمر نے کہا کہ صاف پانی کی بچت کیلئے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واسا نے لاہور میں پینے کے پانی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ جس کے تحت گھریلوں صارفین کیلئے پانی کی قیمتوں میں 20 سے زائد فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
ایم واسا زاہد عمر کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی بچت کیلئے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے پانی کے بلوں میں معمولی اضافہ کیا گیا۔ کمرشل اداروں کے پانی کے ریٹس زیادہ بڑھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکے تمام کارسروس اسٹیشنوں کے لیے پانی کے کنکشنز کاٹ دیے ہیں۔
سروس اسٹیشنزکو ہدایت کی گئی ہے کہ کارسروس اسٹیشن کم گہرائی سے پانی لیکر استعمال کریں۔
سروس اسٹیشن استعمال شدہ پانی فلٹر کر کے دوبارہ استعمال کریں۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ پی ایچ اے نہری یا بارشوں کا پانی اسٹورکرکے استعمال کرے۔ دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
اسی طرح اب پینے کا صاف پانی کیلئے بھی شہری ترس جائیں گے۔ ایک طرف پانی کی لوڈشیڈنگ اور دوسری طرف پینے کے پانی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تاہم پانی کی بچت ہرفرد پر لازمی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ پانی کا کم استعمال کریں بے جا پانی کے استعمال سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ جبکہ پانی مزید کم ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم حکومت کو پانی کی بچت کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلانے کی بھی ضرورت ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.