وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے

پاکستانپنجاب
26
0
sample-ad

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ صوبائی کابینہ اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملکی معاملات پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران شام 6 بجے دورہ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔
اپنے ایک روزہ دورہ لاہور میں عمران خان آج دوپہر ساڑھے12 بجے لاہور پہنچیں گےجہاں انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کابھی اجلاس طلب کیا ہے، جبکہ وہ ملکی معاملات پر پارٹی پالیسی جاری کریں گے ۔
وزیر اعظم کو کلین اینڈ گرین پنجاب کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم سے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹر میں ٹاسک فورسز کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور انہیں نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں بریف کیا جائے گا ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.