وسیم اختر پر ایک اور مقدمے میں فرد جرم عاہد

پاکستانسندھ
10
0
sample-ad

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق ایک اور مقدمے میں مئیر کراچی وسیم اختر پر فرد جرم عائد کردی۔
سانحہ 12 مئی کے کیس سے متعلق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 4 مزید مقدمات کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں میئر کراچی وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 12 مئی سے متعلق تھانہ ائیرپورٹ کے کیس میں وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عدالت 12 مئی سے متعلق ایک مقدمے میںپہلے ہی وسیم اختر اور دیگر پر پہلے ہی فرد جرم عائد کرچکی ہے اور کیس میں 9 مفرو ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.