سمندروں کا دیوتا، اٹلانٹس پرراج کے لیے تیار

شوبز
35
0
sample-ad
ڈی سی کامکس کے مداح ان دنوں بے صبری سے دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ایکوا مین‘ کا انتظار کررہے ہیں، اور اب ان کے انتظار کو مزید ہوا دینے کے لیے فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی کامکس نے گزشتہ روز ’ ایکوامین‘ کا پانچ منٹ طویل ٹریلر جاری کیا ہے ، جس میں فلم اہم مناظر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ ٹریلر کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی اور مداحوں کی دلچسپی کا سامان بنے گی۔
فلم میں ایکوا مین کا مرکزی کردار ’جیسن موموا‘ ادا کررہے ہیں اور یہ ایک اوریجن اسٹوری ہے ، جس میں ایکوا مین کی پیدائش سے لے اٹلانٹس کے دوبارہ عروج کے لیے
لڑیجانے والی جنگ کو مرکزی خیال بنایا گیا ہے۔
اٹلانسٹس ایک افسانوی شہر ہے جس کا تذکرہ افلاطون کی تحریروں میں ملتا ہے، ایک ایسا شہر جو انتہائی زبردست بحری قوت کا حامل ہے اور ایتھنس کے لیے مشکلات پیدا کرتا رہا ہے، کچھ مورخین اسے ایک ایسا شہر تصور کرتے ہیں جو کہ ماضی میں کبھی موجود تھا لیکن اب غرقاب ہوچکا ہے۔
فلم کی کہانی گھومتی ہے اٹلانٹس کے تخت کے گرد ، جیسن اس فلم میں آرتھر یا ایکوا مین کا کردار نبھا رہے ہیں جو کہ سمندر کنارے واقع ایک لائٹ ہاؤس کیپر اور اٹلانٹس کی ملکہ کی محبت کی نشانی ہیں۔ اٹلانٹس کی ملکہ کا بیٹا ہونے کے سبب وہ اس افسانوی شہر کے تخت کے وارث قرار پاتے ہیں، حالانکہ اس سے قبل وہ ایک عام انسان کی سی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں۔
ٹریلر میں دکھا یا گیا ہے کہ آرتھر اپنی ساتھی میرا کے ساتھ ایک اساطیری ترشول ( ٹرائی ڈینٹ) کی تلاش میں نکلتے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر یونانی اساطیر کے مطابق
سمندروں کے خدا ’پوسائڈن‘ کا ہے ۔ اس ترشول کے حصول سے اٹلانٹس کی تمام تر زوال پذیر سلطنتیں اکھٹی ہوکر ایک بار پھر عروج پا سکتی ہیں۔
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.