زندہ بچوں کے بعد اب مردہ بچے بھی غائب

پاکستانسندھ
19
0
sample-ad

شہرقائد میں زندہ بچوں کے بعد اب مردہ بچے بھی غائب ہونے لگے۔ شیرشاہ کے قبرستان سے تدفین کے دوسرے روزبچی کی لاش غائب ہو گئی بچی کے والد کا کہنا ہے کہ تین روز قبل تین ماہ کی اریبہ فاطمہ کو دفنایا گیا۔ دوسرے روز قبرستان گئے تو قبر میں سوراخ تھا۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کا کفن قبر کے باہر پڑا تھا جب کہ لاش غائب تھی۔ شہر میں اپنی نوعیت کے عجیب وخوفناک واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.