چھ نئے وزراٴنے حلف اٹھالیا

پاکستان
20
0
sample-ad

وفاقی کابینہ کے 6نئے وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
نئے وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں 5 وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نے حلف اٹھایا، جس کے بعدکابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے ۔نئے وزرا میں علی امین گنڈاپور، فیصل واوڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان نے وفاقی وزیر جبکہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔ محمد میاں سومرو کو نجکاری، علی امین گنڈاپور کوامور کشمیر وگلگت بلتستان اور اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی بنایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ توسیع کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 38 ہو گئی ہے، جن میں 24 وفاقی وزرا، 6 وزرائے مملکت جبکہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.