شردھا کپور ڈینگی کے مرض میں مبتلا

شوبز
28
0
sample-ad
بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق شردھا کپور ثانیہ نیہوال کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک اُن کی طبیعت خراب ہوئی۔
اداکارہ نے ہدایت کار امول گپتا کو اپنی بگڑتی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد انہیں نئی دہلی کے ایک اسپتال میں معائنے کے لیے لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز نے مرض کی تشخیص کے لیے خون ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ آئی تو معلوم ہوا کہ شردھا کوڈینگی کا مرض لاحق ہوگیا۔
ڈاکٹر نے شردھا کو مستقل آرام کرنے کا مشورہ دیا جس کی روشنی میں ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ کو کچھ روز کے لیے روک دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شردھا کپور نے ہدایت کار کی آئی ڈی سے مداحوں کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے بیماری کی تصدیق کی اور کہا کہ ’آپ لوگ بے فکر رہیں میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے اور صحت تیزی سے بحال ہورہی ہے‘۔
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.