سلمان خان دیر رات میرے گھر آتے تھے، شلپا نے منہ کھول دیا۔

شوبز
57
0
sample-ad
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شادی کے 9 برس بعد اپنے اور سلمان خان کے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے سب کچھ سچ سچ بتادیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر شروع ہونے والے شو کی میزبانی کرتے ہوئے شلپا نے اس بات کا انکشاف کیا کہ میں اور سلمان ایک وقت میں بہت گہرے اور بہترین دوست تھے ، ہمارے درمیان دوستانہ محبت کا رشتہ ضرور تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس دور میں سلمان سے میری دوستی تھی تب وہ متعدد بار آدھی رات کو میرے گھر آئے جس کے بعد ہم نے گھنٹوں باتیں کیں۔
شلپا کا کہنا تھا کہ متعدد بار ایسا بھی ہوا کہ سلمان کی آمد پر والد صاحب کی اچانک آنکھ کھل گئی جس کے بعد دونوں نے نہ صرف باتیں کیں بلکہ شراب نوشی بھی کی۔
بالی ووڈ ادکارہ کا کہنا تھا کہ والد صاحب کے انتقال کے بعد جب سلمان خان پہلی بار گھر آئے تو انہوں نے ٹیبل (جس پر دونوں گلاس رکھتے تھے) کو سیدھا کیا اور انہیں یاد کر کے کافی دیر تک زاروقطار روتے رہے۔
واضح رہے کہ دبنگ خان اور شلپا شیٹھی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں، دونوں نے اوزار، گرو اور پھر ملیں گے میں کام کیا۔
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.