آشیانہ کمپنی کیس: شہباز شریف گرفتار

پاکستان
17
0
sample-ad

قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے آج شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شہباز شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔
نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤس اسکینڈل میں غیرقانونی ٹھیکےدینےپرگرفتارکیاگیا ہے، اس وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔
یاد رہے یہ معاملہ انتخابات سے پہلے سے چل رہاہے ، الیکشن کے سبب معاملات کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہبازشریف جب بھی پیشی پر آتے تھے ان کا رویہ انتہائی جارحانہ ہوا کرتا تھا۔
شہباز شریف کی گاڑی واپس بھجوادی گئی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی نیب کے دفتر پہنچ گئی ہے۔ شہباز شریف کے اپوزیشن لیڈر ہونے کے سبب اسپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دینا ضروری ہے، جس کے لیے رابطہ کیا جارہا ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.