یوٹیوب کے موبائل صارفین کیلئے خوشخبری

ٹیکنالوجی
33
0
sample-ad
انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے موبائل صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی خاصی بڑی تعداد ویڈیوز تلاش یا شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب ویب سائٹ کا سہارا لیتی ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق یومیہ لاکھوں لوگ یوٹیوب پر آتے اور ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے صارفین کے لیے وقتاً فوقتاً نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ سبقت کی دوڑ میں ویب سائٹ سرفہرست رہے۔
کمپنی نے گزشتہ برس صارفین کے لیے ’ڈارک تھیم‘ نامی فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جسے اب خاموشی سے موبائل ایپ میں شامل کردیا گیا۔
یوٹیوب ’ڈارک تھیم‘ نامی فیچر کے بعد اب صارفین ایپلیکشن کے بیک گراؤنڈ کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں گے، قبل ازیں سفید رنگ کی وجہ سے دھوپ اور کم روشنی میں ویڈیوز دیکھنے میں مشکلات پیش آتی تھیں مگر اب یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 
فیچر ایکٹیو کرنے کا طریقہ
یوٹیوب ایپ کھولیں اور پھر اوپر کی جانب دائیں ہاتھ پر نظر آنے والے آپشن پر کلک کریں، ایسا کرنے کے بعد نیچے ایک بار کھل جائے گی جہاں سیٹنگز کا آپشن نظر آئے گا۔
 اب سیٹنگز کے آپشن پر کلک کر یں جس کے بعد General نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد صارف کے سامنے ‘ڈارک تھیم‘ کا آپشن نظر آئے گا جسے آن کریں گے تو بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے موبائل کی بیٹری ٹائمنگ بڑھ جائے گی۔
sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.