پشاور میں بم دھماکہ

sample-ad

پشاور میں رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازے کے قریب بم دھماکہ ہوا ، جس میں2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گرد رنگ روڈ سے گزرنے والی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور اس میں3 کلو تک بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں میں ایک سیکورٹی فورس کا اہلکار بھی شامل ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوںکی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.