اب پاکستان میں ڈیم سعودی ریالوں سے بنیں گے

پاکستان
22
0
sample-ad

سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا،اس دوران کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے اور تجارت بڑھانے کے لیے بزنس ویزہ میں سہولیات پر بھی بات کی گئی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے پاکستانی ہم منصب عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.