بھارت ساتویں بار ایشیا کا چیمپیئن بن گیا

کھیل
28
0
sample-ad

بھارت نے بنگلادیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 223 رنز کا ہدف بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر ہدف حاصل کیا اور ساتویں مرتبہ ایشیا کا چیمپئن بن گیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما 48، دنیش کارتک 37 اور ایم ایس دھونی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے،بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے اننگز کا آغاز کیا،بنگلا دیشی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 120 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اور مہدی حسن میراز 32 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا لیکن دوسری جانب لٹن داس ذمہ دارانہ طریقے سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے گئے اور انہوں نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
بنگلا دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 33 رنز اسکور کیے جب کہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 اور کیدار جادھو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ جسپریت بھمراہ اور چاہل کے حصے میں آئی۔یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ میں اپنے تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے جبکہ دیگر ٹیمیں دبئی اور ابوظہبی میں میچز کھیلتی رہیں۔اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض بھی اٹھایا تھا۔دونوں ٹیمیں مسلسل دوسری مرتبہ ایشیا کپ فائنل میں مدمقابل تھیں، 2016 کے فائنل میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرز کو شکست دی تھی تاہم وہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.