موبائل فون کی دلدادہ خاتون کی قبر کا آئی فون کتبہ

دلچسپ
38
0
sample-ad

روس میں موبائل فون سےمحبت رکھنے والی خاتون کی وفات کے بعد اس کی قبر کا کتبہ آئی فون جیسا بنادیا گیاہے، جس پر خاتون کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔روسی شہر اوفا میں ایک 25 سالہ خاتون ریٹا شامیوا کے انتقال کے بعد ان کی قبر پر آئی فون نما کتبہ نصب کیا گیا ہے۔ یہ کتبہ 5 فٹ اونچا ہے اور سیاہ چمکدار بیسالٹ پتھر سے تراشا گیا ہے۔ ہوبہو آئی فون جیسے کتبے کی پشت پر کمپنی کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

کتبے کے سامنے کا حصہ عین آئی فون اسکرین جیسا بنایا گیا ہے جس پر ریٹا کی رنگین تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ خاتون 2سال قبل نامعلوم وجوہ کی بنا پر 25 سال کی عمر میں انتقال کردی گئی تھیں۔ اب ان کے والد ریس شامیو نے اپنی چہیتی بیٹی کی قبر پر یہ کتبہ نصب کیا ہے تاہم اس کے بارے میں کسی بات کا کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔یوزنوئے قبرستان میں موجود اس قبر کا کتبہ بقیہ تمام قبروں سے بلند نظر آتا ہے جس کی ایک طرف پتھر پر لکھا کیو آر کوڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی کتبہ سازوں نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے ڈیزائن نہیں کیا۔ تاہم روس میں طرح طرح کے ڈیزائن والے کتبے عام پائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب خود ریٹا کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن اتنا انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھومنے پھرنے کا بہت شوق تھا اور جرمنی سمیت پورے یورپ میں اس کےدوست تھے۔ واضح رہے کہ اس طرح کا کتبہ ایک ڈیزائنر پاویل کلیوک نے اشتہار کے طور پر بنایا تھا لیکن اس کے بعد انہیں اس کتبے کے بھی آرڈر ملنا شروع ہوگئے تھے۔

 

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.