ایشیا کا چیمپئن کون فیصلہ آج ہوگا

کھیل
16
0
sample-ad

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی ۔
دبئی میں ہونے والے فائنل کے لئے بھارت اور بنگلا دیش کی تیاری مکمل ہے ،جبکہ دونوں ٹیموں کے ہزاروں فینز اسٹیڈیم میں اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔
اس سے قبل ایونٹ کے سپر فور مرحلےمیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھارت نے 7 وکٹ سے جیتا تھا ۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ون ڈے فارمیٹ کا فائنل دوسری بار کھیل رہی ہے، جبکہ اس فارمیٹ میں بھارت نے پانچ بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہوا ہے ۔
بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.